کییف 2؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یوکرائن اور روس نواز باغیوں کی جانب سے جمعرات کے روز کہا گیا ہے کہ مشرقی یوکرائن میں فائربندی پر مکمل عمل درآمدکیاجارہا ہے۔ تشدد کی شدید لہر کے بعد فریقین کی جانب سے فائربندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اس نئی فائربندی پراتفاق26اگست کو منسک میں کیا گیا تھا اور اِس پر پہلی ستمبر سے عمل درآمد ہوا ہے۔ منسک ہی میں گزشتہ برس فرانس اور جرمنی کی مصالحت میں ایک امن ڈیل طے پائی تھی، تاہم اس ڈیل کے باوجود مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں اور حکومتی فورسزکے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔